محکمہ محنت سندھ کے اداروں میں گورننگ باڈیز میں شفافیت کے فقدان پر مزدور رہنماؤں کی شدید تنقید
جنوبی کوریا میں یلو اینویلپ لاء کے 100 دن مکمل، مزدور ہڑتالوں کا خدشہ دم توڑ گیا، وزیر محنت
سیول ( لیبر نیوز فارن ڈیسک ) جنوبی کوریا کے وزیرِ محنت کم ینگ ہون نے واضح کیا ہے کہ ذیلی ٹھیکیدارسب کانٹریکٹر ملازمین کے حقوق کے تحفظ کے لیے نافذ کردہ ترمیمی لیبر ایکٹ، جسے یلو اینویلپ لا بھی کہا جاتا ہے کے نفاذ کے 100 دن بعد بھی ہڑتالوں یا مذاکرات کے تعطل کا وہ طوفان کھڑا نہیں ہوا جس کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا
وزارتِ روزگار و محنت کی رپورٹ کے مطابق رواں سال 10 مارچ سے نافذ العمل ہونے والے اس قانون کے بعد اب تک 1,161 سب کانٹریکٹر یونینز نے 439 مرکزی کاروباری اداروں سے مذاکرات کا مطالبہ کیا ہے
نئے قانون کے تحت آجرکی تعریف کو وسیع کر کے اس میں براہِ راست مالکان کے ساتھ ساتھ ان لوگوں کو بھی شامل کیا گیا ہے جو کام کے حالات پر اصل کنٹرول رکھتے ہیں
لیبر ریلیشنز کمیشن نے اب تک 103 مرکزی کمپنیوں کو آجر تسلیم کیا ہے، جن میں ہنڈائی موٹر اور ہنوہا اوشین جیسی بڑی کمپنیاں شامل ہیں، جہاں ان پلانٹ کیفے ٹیریا اور سیکیورٹی ورکرز کو مذاکرات کا حق دیا گیا ہے۔
