آئی ایل او کا انڈونیشیا میں معزور محنت کشوں کے لیے تربیتی پروگرام، شراکت داری کا معاہدہ
آئی ایل او کا انڈونیشیا میں معزور محنت کشوں کے لیے تربیتی پروگرام، شراکت داری کا معاہدہ
Participants with disabilities take part in a training held by Evermos together with the International Labour Organization (ILO) in Special Region of Yogyakarta, Indonesia
جکارتا ( لیبر نیوز فارن ڈیسک ) انڈونیشیا کے معروف ای کامرس پلیٹ فارم ایورموس نے انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے ساتھ مل کر ملک کے معزور محنت کشوں کے لیے کاروباری تربیت فراہم کرنے کے ایک مشترکہ منصوبے کا آغاز کیا ہے۔
اس شراکت داری کا بنیادی مقصد انڈونیشیا کے دور افتادہ علاقوں میں رہنے والے افراد، بالخصوص خواتین، معذور افراد اور نوجوانوں کو ڈیجیٹل ہنر اور کاروباری تربیت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ معاشی طور پر خود کفیل ہو سکیں۔
آئی ایل او کے تعاون سے چلنے والے اس پروگرام کے تحت شراکت داروں کو ای کامرس اور آن لائن کاروبار کے جدید طریقے سکھائے جائیں گے، جس سے نہ صرف انشورڈ پرسنز کو روزگار کے نئے مواقع ملیں گے بلکہ ملک میں پائیدار ترقی کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔
ایورموس انتظامیہ کے مطابق یہ اقدام انڈونیشیا کی مائیکرو، سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کی ترقی اور غریب طبقات کو معاشی دھارے میں لانے کے لیے انتہائی اہم ثابت ہوگا۔
