June 13, 2026

آئی ایل او کا پلیٹ فارم اکانومی کے محنت کشوں کے لیے تاریخی عالمی کنونشن 193 منظور

 آئی ایل او کا پلیٹ فارم اکانومی کے محنت کشوں کے لیے تاریخی عالمی کنونشن 193 منظور

جنیوا (لیبر نیوز فارن ڈیسک ) انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی 113ویں اور 114ویں سالانہ کانفرنسز میں طویل سہ فریقی مباحثے کے بعد ڈیجیٹل پلیٹ فارم اکانومی آن لائن رائیڈرز اور فری لانسرز سے وابستہ ورکرز کے حقوق اور باوقار روزگار کے تحفظ کے لیے تاریخی کنونشن نمبر 193 متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا ہے

کانفرنس کے صدر اور ڈی جی آئی ایل او نے اس تاریخی دستاویز پر دستخط کر دیے ہیں خوش آئند بات یہ ہے کہ پاکستان کا سہ فریقی وفد حکومت، مالکان اور مزدور نمائندے اس عالمی قانون سازی کے حق میں ایک صفحہ پر متحد رہا اور ہم موقف اختیار کیا۔

مزدور رہنماؤں نے مذاکرات کے دوران دنیا بھر کی یونینز کے غیر متزلزل عزم اور یکجہتی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اب اس نئے عالمی لیبر معیار کی وسیع تر توثیق اور مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی تاکہ پلیٹ فارم ورکرز کو سماجی و قانونی تحفظ مل سکے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp