June 13, 2026

آئی ایل او اور سنگاپور کا آسیان ممالک میں روزگار کے مستقبل کے لیے تعاون بڑھانے کا معاہدہ

 آئی ایل او اور سنگاپور کا آسیان ممالک میں روزگار کے مستقبل کے لیے تعاون بڑھانے کا معاہدہ

جنیوا ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن اور سنگاپور نے جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) کے خطے میں مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل پلیٹ فارم ورک اور آبادیاتی تبدیلیوں کے باعث مارکیٹ میں ہونے والی تیز رفتار تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے اپنی شراکت داری کی تجدید کر دی ہے۔

 جون 2026ء سے جون 2028ء تک نافذ العمل رہنے والے اس نئے ‘تعاون کے پروگرام برائے محنت و باوقار روزگار’ کے معاہدے کا مقصد خطے میں لیبر مارکیٹ کی لچک اور استحکام کو بڑھانا ہے۔

یہ معاہدہ سنگاپور کی وزارتِ افرادی قوت اور آئی ایل او کے مابین 15 سال سے جاری تعاون کا تسلسل ہے، جس میں اب مصنوعی ذہانت کے اپنانے، غیر روایتی ملازمتوں کے تحفظ اور عمر رسیدہ افرادی قوت کی مارکیٹ میں شمولیت جیسے نئے ترجیحی شعبے شامل کیے گئے ہیں۔

اس پروگرام کے تحت آسیان ممالک کی حکومتوں، آجروں اور مزدور تنظیموں کی صلاحیتوں کو جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالا جائے گا تاکہ تکنیکی ترقی کے اس دور میں بھی محنت کشوں کے حقوق اور سماجی انصاف کا تحفظ ممکن ہو سکے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp