جی 7 سربراہی اجلاس، لیبر 7 کا عالمی رہنماؤں سے محنت کشوں کے سماجی انصاف کا مطالبہ
برلن ( لیبر نیوز فارن ڈیسک ) جی 7 ممالک کے رہنماؤں پر زور دیا ہے کہ وہ مزدور تنظیموں اور کاروباری برادری کی مشترکہ تجاویز کی توثیق کریں
اطالیہ میں منعقدہ جی 7 سربراہی اجلاس کے موقع پر جاری کردہ اعلامیے میں مطالبہ کیا گیا کہ عالمی معاشی بحران، مہنگائی اور جغرافیائی سیاسی تناؤ کے اثرات سے نمٹنے کے لیے محنت کشوں کو فوری تحفظ فراہم کیا جائے
لیبر 7 نے واضح کیا کہ عالمی رہنما ایسی معاشی پالیسیاں اپنائیں جو یکساں ترقی، باعزت روزگار اور سماجی انصاف کو یقینی بنائیں
اعلامیے میں ماحولیاتی تبدیلیوں اور ڈیجیٹلائزیشن کے دور میں مزدوروں کی مہارتوں کو بہتر بنانے، ٹریڈ یونینز کے حقوق کے تحفظ اور سماجی تحفظ کے نظام کو مضبوط کرنے پر بھی زور دیا گیا ہے تاکہ عالمی سطح پر معاشی استحکام لایا جا سکے
