October 30, 2026

ازبکستان میں محفوظ ہجرتِ محنت کے فروغ کے تحفظ کے لیے اہم فیصلے

 ازبکستان میں محفوظ ہجرتِ محنت کے فروغ کے تحفظ کے لیے اہم فیصلے

تاشقند( لیبر نیوز فارن ڈیسک )  یورپی یونین کے مالی تعاون سے ازبکستان میں محفوظ ہجرتِ محنت اور اخلاقی بھرتی” کے موضوع پر دو روزہ قومی سیمینار شروع ہو گیا ہے

 اس سیمینار کا انعقاد یورپی یونین کے علاقائی منصوبے پروٹیکٹ کے تحت کیا گیا ہے، جس کا مقصد سلک روٹ اور وسطی ایشیائی ممالک میں تارکینِ وطن کے حقوق کا تحفظ اور مائیگریشن مینجمنٹ کو بہتر بنانا ہے

اجلاس میں ازبکستان کی مائیگریشن ایجنسی، نجی ملازمت کے اداروں  اور بین الاقوامی ماہرین نے شرکت کی۔ ازبکستان میں یورپی یونین کے سفیر ٹوئیوو کلاڑ نے افتتاحی خطاب میں واضح کیا کہ ہجرت کا عمل یورپی یونین اور ازبکستان کے باہمی تعاون کا کلیدی ستون ہے

 جس کا بنیادی مقصد محنت کشوں کی حفاظت اور باوقار روزگار کو یقینی بنانا ہے۔ سیمینار میں تاشکند مائیگرنٹ ریسورس سینٹر کے کردار کو بھی سراہا گیا جو تارکینِ وطن کو قانونی مشاورت فراہم کر رہا ہے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp