مشرقِ وسطیٰ اور شمالی افریقا کے نوجوان محنت کشوں کے لیے نئے باب کا آغاز
جنیوا( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) انڈسٹری آل گلوبل یونین نے باقاعدہ طور پر مینا ریجنل یوتھ کمیٹی قائم کرنے کا اعلان کیا ہے، جسے ٹریڈ یونین تحریک کے اندر نوجوان کارکناں کو محض رکنیت سے نکال کر فیصلہ کن قیادت تک لانے کے لیے ایک تاریخی اور انقلابی قدم قرار دیا جا رہا ہے
منتخب ہونے والی اس نو تشکیل شدہ کمیٹی میں خطے بھر سے تعلق رکھنے والے متحرک نوجوان ٹریڈ یونین رہنماؤں کو شامل کیا گیا ہے۔ صنفی مساوات اور خواتین کی شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے کمیٹی کے 8 بانی ارکان میں کم از کم 4 خواتین کو شامل کیا گیا ہے
یونین کے ترجمان کے مطابق اس کمیٹی کے قیام کا مقصد محض علامتی طور پر نوجوانوں کو شامل کرنا نہیں ہے، بلکہ اس کا اصل ہدف نوجوان محنت کشوں کی ایک ایسی نئی اور توانا نسل تیار کرنا ہے جو اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر باصلاحیت، پراعتماد اور مستقبل میں ٹریڈ یونین تحریک کی باقاعدہ قیادت سنبھالنے کے لیے تیار ہو
