October 30, 2026

امریکہ ایران خلیجی جنگ میں غیر ملکی 24 مزدور جاں بحق

 امریکہ ایران خلیجی جنگ میں غیر ملکی 24 مزدور جاں بحق

دوحہ ( لیبر نیوز خلیج ڈیسک ) خلیج میں جاری جنگی کشیدگی نے غیر ملکی مزدوروں کو شدید خطرات سے دوچار کر دیا ہے

 امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ شروع ہونے کے بعد اب تک کم از کم 24 غیر ملکی مزدور ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اسرائیل میں مزید چار مزدور بھی جان سے گئے ہیں۔

ہلاک ہونے والوں میں بنگلہ دیش، مصر، فلپائن اور دیگر ایشیائی ممالک کے مزدور شامل ہیں۔ بنگلہ دیشی مزدور محمد عبداللہ المامون، جو پندرہ برس سعودی عرب میں کام کرتے رہے، میزائل حملے میں شدید زخمی ہونے کے بعد دم توڑ گئے۔

مزدوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کا کہنا ہے کہ کئی مزدوروں کو حفاظتی پناہ گاہوں تک رسائی حاصل نہیں تھی۔

لیبر ماہرین کے مطابق اس جنگ کے اثرات پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، سری لنکا اور نیپال جیسے ممالک پر بھی پڑ رہے ہیں جہاں لاکھوں خاندان بیرون ملک مزدوروں کی کمائی پر انحصار کرتے ہیں۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp