کپاس کی پکار موبائل ایپ پنجاب اور سندھ کی زرعی مزدور یونینز کا تاریخی انقلاب
دنیا کے سب سے بڑے منصوبے پر کام کرنے والے مزدوروں نے کام بند کر دیا

گنی ( لیبر نیوز فارن ڈیسک ) مغربی افریقی ملک گنی میں دنیا کے سب سے بڑے لوہے کے منصوبے سمندؤ پر کام کرنے والے سینکڑوں مزدوروں نے تنخواہوں کے تنازع پر احتجاجاً کام بند کر دیا ہے۔
چینی کمپنی باؤ وو کی قیادت میں جاری اس اہم منصوبے پر ہڑتال کے باعث کان کنی اور تعمیراتی سرگرمیاں مکمل طور پر معطل ہو کر رہ گئی ہیں
محنت کشوں نے اجرتوں میں اضافے اور بہتر طبی سہولیات کا مطالبہ کرتے ہوئے کام کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ مزدوروں کا کہنا ہے کہ جب تک ان کے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے اور کام کے حالات بہتر نہیں بنائے جاتے، وہ واپس نہیں لوٹیں گے
اس ہڑتال نے عالمی سطح پر لوہے کی ترسیل کے اس بڑے منصوبے کو شدید متاثر کیا ہے، جبکہ انتظامیہ اور مزدور نمائندوں کے درمیان فی الحال ڈیڈ لاک برقرار ہے۔
