May 28, 2026

بادِ مخالف اور ریل مزدور کی استقامت

 بادِ مخالف اور ریل مزدور کی استقامت

اسلم ملک

——–

شاعری کا یہ مصرعہ نہ گھبرا بادِ مخالف سے اے عقاب، یہ تو چلتی ہے تجھے اونچا اڑانے کے لیے بدلتے ہوئے حالات میں مزدور یونین کے کارکنوں پر صادق آتا ہے کہ یہ تو چلتی ہے چراغوں کو آزمانے کے لیے

پریم یونین کسی خاموش بستی یا محض ایک دفتر کا نام نہیں ہے، بلکہ یہ ان لاکھوں محنت کشوں کے دلوں کی دھڑکن ہے جو اپنے پسینے کو اپنی پہچان اور مسلسل جدوجہد کو اپنی شان سمجھتے ہیں۔ جب کبھی حالات نے کروٹ لی، جب مخالفت کی آندھیاں تیز ہوئیں اور جب کبھی حق کی آواز کو دبانے کی سازش کی گئی

پریم یونین کے مزدوروں نے پیچھے ہٹنے کے بجائے اپنی صفوں میں مزید اتحاد پیدا کیا اور اپنے مؤقف پر چٹان کی طرح قائم رہے

پریم یونین درحقیقت ایک ایسے قافلے کا نام ہے جو اندھیروں کی سیاہی سے گھبرانے کے بجائے اپنی ہمت سے روشنی کا راستہ خود بناتا ہےاس تنظیم کا ہر مزدور ایک روشن چراغ کی مانند ہے اور جب یہ انفرادی چراغ ملتے ہیں تو جدوجہد کی ایک ایسی مشعل تیار ہوتی ہے

جس کی تپش استحصالی قوتوں کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیتی ہے مخالف ہوائیں جتنی بھی تند و تیز ہوں، پریم یونین کا عزم اور ارادہ ان سے کہیں زیادہ مضبوط اور توانا ہے

ماضی کی مزدور تحریکیں ہمیں یہ سبق دیتی ہے کہ حق کی راہ کبھی سہل نہیں ہوتی اس راستے میں کانٹے بھی ہیں اور آزمائشیں بھی مگر جو لوگ ان کٹھن مراحل میں ثابت قدم رہتے ہیں تاریخ ہمیشہ انہی کا نام سنہری حروف سے رقم کرتی ہے

پریم یونین صرف ایک یونین یا تنظیم نہیں بلکہ یہ ایک مکمل سوچ اور ایک لازوال جذبے کا نام ہے یہ وہ جذبہ ہے جو ایک عام مزدور کو معاشی اور سماجی دباؤ کے سامنے سر جھکانے نہیں دیتا، بلکہ اسے معاشرے میں سر اٹھا کر جینے کا حوصلہ اور ڈھنگ سکھاتا ہے

پاکستان ریلوے کے محنت کشوں نے ہمیشہ ثابت کیا ہے کہ وہ ادارے کی بقا اور اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے

پریم یونین سی بی اے کی قیادت نے ہمیشہ کارکنوں کے مفاد کو مقدم رکھا اور ڈویژنل سطح پر مزدوروں کے مسائل کے حل کے لیے دن رات ایک کیا۔ چاہے وہ تنخواہوں کا مسئلہ ہو، رہائشی سہولیات یا کام کی جگہ پر حفاظتی اقدامات، پریم یونین نے ہمیشہ ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔

آج وقت کا تقاضا ہے کہ ہم سب مل کر اس عزم کو اپنی پہچان بنائیں۔ ہمیں یہ عہد کرنا ہوگا کہ ہم نہ جھکیں گے اور نہ ہی اپنے مقصد سے پیچھے ہٹیں گے

وقت کی سختی ہو یا حالات کی تلخی، پریم یونین کے پرچم تلے ہمارا سفر جاری رہے گا۔ ہم حق کی اس شمع کو ہمیشہ روشن رکھیں گے جس نے ہمیں اندھیروں میں راستہ دکھایا ہے۔ پریم یونین کا پیغام واضح ہے اتحاد، تنظیم اور مسلسل جدوجہد ہی ہماری کامیابی کی ضمانت ہے

تعارف :  اسلم ملک پاکستان ریلویز کے سب سے بڑے اور فعال محنت کشوں کے پلیٹ فارم پریم یونین سی بی اے کراچی ڈویژن کے ڈویژنل آرگنائزر ہیں گزشتہ کئی دہائیوں سے ریلوے ملازمین کے حقوق کی بحالی اور ان کے جائز مطالبات کے لیے صف اول میں کھڑے نظر آتے ہیں

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp