October 29, 2026

بھارت میں محنت کش خواتین کا احتجاج کم اجرت اور کام کے کٹھن حالات پر آواز بلند

 بھارت میں محنت کش خواتین کا احتجاج کم اجرت اور کام کے کٹھن حالات پر آواز بلند

نئی دہلی ( لیبر نیوز ساوتھ ایشاء ڈیسک ) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں خواتین سینیٹیشن ورکرز نے ایک بڑے اجتماع میں اپنی محرومیوں اور استحصال کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے حکومت سے فوری انصاف کا مطالبہ کیا ہے.

ان محنت کش خواتین کا کہنا ہے کہ وہ شہر کو صاف رکھنے کے لیے دن رات سخت محنت کرتی ہیں، لیکن انہیں انتہائی کم اجرت دی جاتی ہے جو بنیادی ضروریات زندگی پوری کرنے کے لیے بھی ناکافی ہے.

احتجاج کے دوران خواتین نے کام کی جگہوں پر ہراساں کیے جانے، حفاظتی آلات کی عدم دستیابی اور سماجی تحفظ کے فقدان جیسے سنگین مسائل کی نشاندہی کی.

ان کا مطالبہ ہے کہ انہیں مستقل ملازم کا درجہ دیا جائے، کم از کم اجرت میں اضافہ کیا جائے اور ان کے وقار کو تسلیم کرتے ہوئے بہتر سہولیات فراہم کی جائیں. سماجی کارکنوں نے بھی ان کے مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ صنفی بنیادوں پر اجرت میں فرق اور غیر انسانی حالاتِ کار کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے.

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp