کپاس کی پکار موبائل ایپ پنجاب اور سندھ کی زرعی مزدور یونینز کا تاریخی انقلاب
عراق میں لاکھوں مزدور آج بھی روزگار کی تلاش میں ہیں، عراقی ٹریڈ یونینز

بغداد ( لیبر نیوز مشرق وسطی ڈیسک ) عراق میں عالمی یومِ مزدور کے موقع پر ملک بھر میں سرکاری تعطیل منائی گئی، تاہم محنت کش طبقے نے اسے محض ایک روایتی کارروائی قرار دیتے ہوئے اپنے بنیادی حقوق کے حوالے سے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
عراق میں لاکھوں مزدور آج بھی بے روزگاری، کم اجرت اور کام کے دوران طبی و قانونی تحفظ کی کمی جیسے سنگین مسائل کا شکار ہیں۔
عراقی ٹریڈ یونینز کا کہنا ہے کہ محنت کشوں کی ایک بڑی تعداد غیر رسمی شعبے سے وابستہ ہے جہاں لیبر قوانین کا اطلاق نہیں ہوتا، جبکہ نوجوانوں میں بے روزگاری کی بڑھتی شرح معیشت کے لیے بڑا چیلنج بن چکی ہے۔
عراقی محنت کشوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ محض چھٹی دینے کے بجائے عملی اقدامات سے مزدوروں کی سماجی و معاشی حالت بہتر بنائی جائے کیونکہ منصفانہ اجرت اور تحفظ کے بغیر ایسی تعطیلات بے معنی ہیں۔
