May 2, 2026

یوم مئی جلسہ، آل پاکستان فیڈریشن آف ٹریڈ یونینز اور بلوچستان لیبر فیڈریشن کا لیونگ ویج کا مطالبہ

 یوم مئی جلسہ، آل پاکستان فیڈریشن آف ٹریڈ یونینز اور بلوچستان لیبر فیڈریشن کا لیونگ ویج کا مطالبہ

کوئٹہ ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) عالمی یومِ مزدور کے موقع پر آل پاکستان فیڈریشن آف ٹریڈ یونینز اور بلوچستان لیبر فیڈریشن کے مشترکہ زیرِ اہتمام ایک عظیم الشان جلسے کا انعقاد کیا گیا.

اس موقع پر مزدور رہنماؤں محمد رمضان اچکزئی، خان زمان، عبدالحئی، محمد قاسم کاکڑ، محمد عمر جتک اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے شکاگو کے شہداء کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا.

مقررین نے اپنے خطاب میں بلوچستان کے محنت کشوں کو درپیش سنگین مسائل کو اجاگر کیا اور مطالبہ کیا کہ صوبے میں مزدوروں کے لیے کم از کم اجرت پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے.

انہوں نے ٹھیکیداری نظام کے خاتمے اور کان کنی سمیت دیگر خطرناک شعبوں میں کام کرنے والے مزدوروں کی حفاظت کے لیے ہنگامی اقدامات کرنے پر زور دیا.

رہنماؤں نے مزید کہا کہ مزدور طبقہ معیشت کا پہیہ چلاتا ہے، مگر آج وہ شدید مہنگائی اور معاشی بحران کی وجہ سے فاقہ کشی پر مجبور ہے.

انہوں نے عہد کیا کہ جب تک مزدوروں کو ان کا جائز مقام اور حقوق نہیں مل جاتے، بلوچستان لیبر فیڈریشن اپنی جدوجہد جاری رکھے گی. اس موقع پر محنت کشوں نے ہاتھوں میں پرچم اور بینرز اٹھا کر اپنے حقوق کے حق میں بھرپور نعرے بازی بھی کی.

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WhatsApp