یوم مئی جلسہ، آل پاکستان فیڈریشن آف ٹریڈ یونینز اور بلوچستان لیبر فیڈریشن کا لیونگ ویج کا مطالبہ
فرانس میں مزدوروں کا بڑا احتجاج، پیڈ ہالیڈیز کے حقوق کے تحفظ کا مطالبہ
پیرس( لیبر نیوز فارن ڈیسک ) فرانس بھر میں آج یکم مئی کو مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے ہیں جہاں طاقتور ٹریڈ یونینز کی کال پر بڑے پیمانے پر ریلیاں نکالی جا رہی ہیں
ان مظاہروں کا مرکزی ایجنڈا تنخواہوں میں اضافہ اور خاص طور پر بیماری کے دوران پیڈ ہالیڈیزبمعہ معاوضہ چھٹیوں کے حقوق کا دفاع کرنا ہے، جنہیں یونینز کے مطابق خطرات لاحق ہیں.
پیرس سمیت بڑے شہروں میں ہزاروں مظاہرین نے حکومت کی معاشی پالیسیوں کے خلاف نعرے بازی کی. یونین رہنماؤں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے تناسب سے اجرتوں میں اضافہ نہ ہونا اور سماجی تحفظ کے فوائد میں کٹوتی محنت کشوں کے ساتھ ناانصافی ہے
فرانسیسی حکام نے امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کر رکھے ہیں، جبکہ یونینز نے عزم ظاہر کیا ہے کہ وہ سماجی انصاف کی فراہمی تک اپنی تحریک جاری رکھیں گی.
