October 30, 2026

کوئلے کے ہزاروں محنت کشوں نے اجتماعی مقدمہ درج کروا دیا

 کوئلے کے ہزاروں محنت کشوں نے اجتماعی مقدمہ درج کروا دیا

جوہانسبرگ( لیبر نیوز فارن ڈیسک )  جنوبی افریقہ میں کوئلے کی کانوں کے ہزاروں محنت کشوں نے کان کن کمپنیوں کے خلاف ایک تاریخی اجتماعی مقدمہ دائر کر دیا ہے

اس قانونی کارروائی کا مقصد ان دہائیوں پر محیط نقصانات کا ازالہ کرنا ہے جو کوئلے کی دھول اور آلودہ ماحول کے باعث مزدوروں کی صحت کو پہنچے ہیں

مزدوروں کی عالمی تنظیم انڈسٹری آل اور نیشنل یونین آف مائن ورکرز اس مقدمے کی بھرپور حمایت کر رہی ہیں

مقدمے میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کمپنیوں کی غفلت کے باعث ہزاروں مزدور پھیپھڑوں کی مہلک بیماریوں، جیسے سلیکوسس، تپِ دق  اور سانس کی دائمی بیماریوں کا شکار ہو کر معذور ہو چکے ہیں یا وقت سے پہلے موت کے منہ میں جا چکے ہیں

یونین رہنماؤں کا کہنا ہے کہ یہ صرف ایک مقدمہ نہیں بلکہ کارپوریٹ احتساب کا مطالبہ ہے تاکہ انسانی جانوں پر منافع کو ترجیح دینے کی روش ختم کی جا سکے۔ متاثرہ خاندانوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں مناسب معاوضہ دیا جائے اور حکومت کان کنی کے شعبے میں حفاظتی قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp