کپاس کی پکار موبائل ایپ پنجاب اور سندھ کی زرعی مزدور یونینز کا تاریخی انقلاب
سام سنگ لیبر یونین کے ہزاروں محنت کش سڑکوں پر نکل آئے

سیول( لیبر نیوز فارن ڈیسک ) جنوبی کوریا کی ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ الیکٹرانکس کے ہزاروں محنت کشوں نے اجرتوں میں اضافے اور کام کے بہتر حالات کے لیے سیول میں بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔
نیشنل سام سنگ الیکٹرانکس یونین کے تحت ہونے والے اس احتجاج میں ملازمین نے انتظامیہ کی جانب سے پیش کردہ تنخواہوں کے حالیہ پیکیج کو ناکافی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے
یونین رہنماؤں کا مؤقف ہے کہ کمپنی ریکارڈ منافع کما رہی ہے، لیکن محنت کشوں کو بڑھتی ہوئی مہنگائی کے تناسب سے مراعات نہیں دی جا رہیں۔
محنت کشوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو وہ بڑے پیمانے پر ہڑتال کا راستہ اختیار کریں گے، جس سے عالمی سطح پر سیمی کنڈکٹر اور اسمارٹ فون کی سپلائی چین متاثر ہو سکتی ہے
یاد رہے کہ سام سنگ جیسی بڑی کمپنی میں لیبر یونین کا بڑھتا ہوا اثر و رسوخ جنوبی کوریا کے روایتی صنعتی کلچر میں ایک بڑی تبدیلی کی علامت ہے
