پینٹاگون کا لیبر یونین ختم کرنے کا حکم، امریکی لیبر یونینز اور انتظامیہ میں تصادم
برطانیہ کے محنت کشوں نے ایمپلائمنٹ رائٹس ایکٹ ناکافی قرار دے دیا
لندن( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) برطانیہ میں انسٹی ٹیوٹ آف ایمپلائمنٹ رائٹس اور مزدور رہنماؤں نے 2025 کے نئے ایمپلائمنٹ رائٹس ایکٹ کو مسترد کرتے ہوئے اسے محنت کشوں کے ساتھ مذاق قرار دیا ہے
تنقید کی گئی کہ زیرو آور کنٹریکٹ اور گیگ اکانومی کے ذریعے مزدوروں کا استحصال تاحال جاری ہے یہ قانون انفرادی حقوق تک محدود ہے اور ٹریڈ یونینز کے ان بنیادی اختیارات کو بحال کرنے میں ناکام رہا ہے جو دہائیوں سے سلب کیے گئے ہیں
کیمپین فار ٹریڈ یونین فریڈم کے تحت ہونے والی ریلی میں شرکاء نے الزام لگایا کہ لیبر حکومت نے کاروباری طبقے کو خوش کرنے کے لیے اپنے وعدوں سے انحراف کیا ہے
مزدور رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر دوسرا پارلیمانی بل لائے جس میں ہڑتال کے حق اور اجتماعی سودے بازی کو قانونی تحفظ فراہم کیا جائے، بصورتِ دیگر ملک میں معاشی عدم مساوات کا طوفان کھڑا ہو جائے
