October 30, 2026

بنگلہ دیش کے وزیر محنت کا محنت کشوں کے لیے قائم مبینہ سنڈیکیٹ کے خاتمے کا عزم

 بنگلہ دیش کے وزیر محنت کا محنت کشوں کے لیے قائم مبینہ سنڈیکیٹ کے خاتمے کا عزم

ڈھاکہ(سلمان جاوید، ساوتھ ایشیاء لیبر ڈیسک )    بنگلہ دیش کے وزیر محنت و افرادی قوت عارف الحق چوہدری نے ملائیشیا میں روزگار کے لیے قائم مبینہ سنڈیکیٹ کو ختم عزم ظاہر کیا ہے

بنگلہ دیشی وزیر محنت عارف الحق چوہدری نے واضح کیا کہ چند مخصوص ایجنسیوں کی اجارہ داری کی وجہ سے غریب ورکرز کا استحصال ہو رہا ہے اور انہیں بیرونِ ملک جانے کے لیے غیر معمولی طور پر زیادہ اخراجات برداشت کرنے پڑتے ہیں

حکومتی سطح پر ہونے والے حالیہ اجلاسوں میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ملائیشیا کے ساتھ افرادی قوت کی فراہمی کے عمل کو مکمل طور پر شفاف بنایا جائے گا تاکہ ہر اہل ایجنسی کو اس عمل میں حصہ لینے کا موقع مل سکے۔

وزیر کا کہنا تھا کہ سنڈیکیٹ کی وجہ سے نہ صرف محنت کشون پر مالی بوجھ بڑھا بلکہ ملکی ساکھ بھی متاثر ہوئی۔

انہوں نے متنبہ کیا کہ کسی بھی ایجنٹ یا گروہ کو محنت کشوں کی مجبوری سے فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے بھرتیوں کی کڑی نگرانی کی جائے گی۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp