October 29, 2026

اسپین میں ہوائی اڈوں کے محنت کشوں کی ہڑتال نے فضائی سفر جام کر دیا

 اسپین میں ہوائی اڈوں کے محنت کشوں کی ہڑتال نے فضائی سفر جام کر دیا

میڈرڈ ( ارشد ورک ، نمائندہ لیبر نیوز اسپین ) اسپین کے ہوائی اڈوں پر گراؤنڈ ہینڈلنگ کے محنت کشوں کی ملک گیر ہڑتال نے فضائی سفر کے نظام کو مفلوج کر دیا ہے جس کے باعث ملک بھر میں ہوائی آپریشنز تقریباً جام ہو کر رہ گئے ہیں۔

ایسٹر کی تعطیلات کے آغاز پر ہونے والے اس احتجاج نے کینری آئی لینڈز سمیت تمام بڑے سیاحتی مراکز کو جانے والی پروازوں کو شدید متاثر کیا ہے، جبکہ ٹرمینلز پر ہزاروں مسافروں کا سامان لاوارث پڑا ہوا ہے۔

اسپین کی ائیر پورٹ ورکرز یونینز نے تنخواہوں میں اضافے اور کام کے بہتر حالات کے لیے اس ہڑتال کو اپنی بڑی کامیابی قرار دیا ہے اور مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں اگلے ہفتے مزید سخت احتجاج کی وارننگ دی ہے۔

 اس صورتحال نے جہاں ہزاروں مسافروں کو ایئرپورٹس پر پھنسا دیا ہے وہیں اسپین کی سیاحتی معیشت کے لیے بھی بڑا خطرہ پیدا کر دیا ہے

اسپین حکام اب یونینز کے ساتھ ہنگامی مذاکرات کی کوششوں میں مصروف ہیں تاکہ فضائی آمد و رفت کو بحال کیا جا سکے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp