کپاس کی پکار موبائل ایپ پنجاب اور سندھ کی زرعی مزدور یونینز کا تاریخی انقلاب
میکڈونلڈ ، نوجوان محنت کشوں کو بالغ ملازمین کے برابر اجرت دینے کا فیصلہ

کینبرا ( لیبر نیوز فارن ڈیسک ) آسٹریلیا کے فیئر ورک کمیشن نے ریٹیل، فاسٹ فوڈ اور فارمیسی کے شعبوں میں 18 سال یا اس سے زائد عمر کے ورکرز کے لیے جونیئر پے ریٹس ختم کرنے کا سنگ میل فیصلہ سنا دیا ہے
نئے قانون کے تحت اب 18 سے 20 سال کے نوجوانوں کو بھی بالغ ملازمین کے برابر مکمل اجرت دی جائے گی، تاہم اس کے لیے کسی بھی ادارے میں 6 ماہ کی ملازمت کی شرط لازمی ہوگی
اس تبدیلی سے کولز، وول ورتھ اور میکڈونلڈز جیسے بڑے اداروں میں کام کرنے والے تقریباً 5 لاکھ نوجوان مستفید ہوں گے
لیبر یونینز نے اسے 1970 کی دہائی میں خواتین کو برابر تنخواہ دینے کے فیصلے جتنا اہم قرار دیا ہے ٹریژرر جم چالمرز نے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے نوجوانوں کو مہنگائی کا مقابلہ کرنے میں مدد ملے گی۔
یہ اضافہ اگلے چار سالوں میں مرحلہ وار نافذ کیا جائے گا جبکہ 18 سال سے کم عمر ورکرز کے لیے پرانا نظام برقرار رہے گا۔
