October 29, 2026

بلغاریہ میں ڈاک لیبر یونین کا تنخواہوں میں اضافے کے لیے ملک گیر احتجاج

 بلغاریہ میں ڈاک لیبر یونین کا تنخواہوں میں اضافے کے لیے ملک گیر احتجاج

صوفیہ (لیبر نیوز فارن ڈیسک) بلغاریہ میں بلغاریہ پوسٹ کے ہزاروں ملازمین نے تنخواہوں میں اضافے اور کام کے بہتر حالات کے لیے احتجاجی تحریک کا آغاز کر دیا ہے۔  بلغاریہ پوسٹ یونین کا مطالبہ ہے کہ افراطِ زر اور زندگی گزارنے کی بڑھتی ہوئی لاگت کے تناسب سے ان کی اجرتوں میں فوری طور پر 25 فیصد اضافہ کیا جائے۔

لیبر یونین رہنماؤں کے مطابق ڈاک کے شعبے میں کام کرنے والے اکثر ملازمین کم از کم اجرت پر گزارہ کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے عملے کی شدید کمی اور کام کا بوجھ بڑھتا جا رہا ہے

لیبر یونین کے احتجاجی مظاہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر حکومت نے ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے تو وہ ملک گیر ہڑتال کریں گے، جس سے ڈاک کی ترسیل اور پنشن کی ادائیگیوں کا نظام مکمل طور پر مفلوج ہو سکتا ہے۔ انتظامیہ نے بجٹ کی کمی کا عذر پیش کیا ہے، تاہم مذاکرات کا عمل تاحال کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکا

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp