پینٹاگون کا لیبر یونین ختم کرنے کا حکم، امریکی لیبر یونینز اور انتظامیہ میں تصادم
پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ، کراچی کے صنعتکار سراپا احتجاج
کراچی ( لیبرنیوز کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک ) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے صدر محمد اکرام راجپوت نے کہا کہ فی لیٹر 55 روپے اضافہ معیشت کے لیے تباہ کن ہے
انہوں نے تنقید کی کہ بھارت اور چین جیسے ممالک عالمی قیمتوں کا بوجھ فوری طور پر عوام پر نہیں ڈالتے، جبکہ قیمتوں کے تعین کی مدت ایک ہفتہ کرنے سے مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہو رہی ہے۔
سائٹ ایسوسی ایشن کے صدر عبدالرحمن فدا نے حکومت سے پیٹرولیم ٹیکسز میں کمی کا مطالبہ کیا ہے۔ صنعتکاروں نے اضافے کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ 2014 میں عالمی قیمتیں زیادہ ہونے کے باوجود پیٹرول 110 روپے دستیاب تھا
صنعتکاروں نے خدشے کا اظہار کیا ہے کہ اس فیصلے سے کاروباری لاگت بڑھے گی اور مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا
