September 7, 2026

پنجاب سوشل سیکیورٹی، نادہندہ یونٹس کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز

 پنجاب سوشل سیکیورٹی، نادہندہ یونٹس کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز

لاہور ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) کمشنر پنجاب سوشل سیکیورٹی ذوالفقار علی کھرل کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں سوشل سیکیورٹی کنٹری بیوشن اور ورکرز ویلفیئر فنڈز کی ریکوری کا تفصیلی جائزہ لیا گیا

 کمشنر نے تمام ڈائریکٹوریٹس کو سخت ہدایت جاری کی ہے کہ ریکوری کے اہداف ہر صورت پورے کیے جائیں اور کوئی بھی صنعتی یونٹ غیر رجسٹرڈ نہ رہے۔

انہوں نے فیلڈ افسران کو نادہندہ اداروں کے خلاف مؤثر کارروائیاں تیز کرنے اور ورکرز کی رجسٹریشن میں اضافے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق رجسٹرڈ مزدوروں کو علاج و معالجہ اور مالی مراعات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ اجلاس میں سوشل سیکیورٹی کارڈز کی تقسیم کے عمل کو بھی مزید تیز کرنے پر زور دیا گیا تاکہ محنت کشوں تک ان کا حق بروقت پہنچ سکے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp