کپاس کی پکار موبائل ایپ پنجاب اور سندھ کی زرعی مزدور یونینز کا تاریخی انقلاب
ہالینڈ کی مزدور یونینوں کی ملک گیر ہڑتال کی دھمکی

ایمسٹرڈیم ( لیبر نیوز فارن ڈیسک ) ہالینڈ کی بڑی مزدور یونینوں نے حکومت کی جانب سے ریٹائرمنٹ اور بے روزگاری الاؤنس میں مجوزہ اصلاحات کے خلاف ملک گیر ہڑتال کا الٹی میٹم دے دیا ہے
ڈچ یونین کنفیڈریشن اور دیگر تنظیموں کا کہنا ہے کہ پنشن اور بے روزگاری الاؤنس میں کٹوتیاں، حکومت پنشن کی عمر میں اضافے اور بے روزگاروں کی امداد میں کمی کر کے محنت کش طبقے کا معاشی قتل کرنا چاہتی ہے۔
یونین قیادت نے واضح کیا ہے کہ اگر حکومت نے ان مزدور دشمن ترامیم کو فوری طور پر واپس نہ لیا تو ٹرانسپورٹ، لاجسٹکس اور صنعتی شعبوں میں پہیہ جام کر دیا جائے گا ڈچ حکومت نے مذاکرات کی پیشکش کی ہے، تاہم یونینز کا مؤقف ہے کہ وہ اپنے بنیادی حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گی اور احتجاج کا دائرہ پورے ملک تک پھیلایا جا سکتا ہے۔
