October 29, 2026

جرمنی کی کیمیکل صنعت میں چھانٹیوں کا سونامی، ہزاروں محنت کشوں کا مستقبل داؤ پر لگ گیا

 جرمنی کی کیمیکل صنعت میں چھانٹیوں کا سونامی، ہزاروں محنت کشوں کا مستقبل داؤ پر لگ گیا

 

برلن ( لیبر نیوز فارن ڈیسک ) جرمنی کی ریڑھ کی ہڈی کہلانے والی کیمیکل صنعت اس وقت بدترین بحران کا شکار ہے جہاں توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور عالمی مسابقت کے باعث ہزاروں ماہر محنت کشوں کو ملازمتوں سے فارغ کیا جا رہا ہے

جرمنی میں اپنے آپریشنز محدود کر کے سرمایہ کاری دوسرے ممالک منتقل کرنا شروع کر دی ہے جس سے مقامی مزدور طبقے میں شدید بے چینی پھیل گئی ہے۔ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ دہائیوں سے اس صنعت سے وابستہ خاندانوں کا مستقبل تاریک ہو چکا ہے اور نوجوان نسل اب اس شعبے سے کنارہ کشی اختیار کر رہی ہے

 ٹریڈ یونینز نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر صنعتی ڈھانچے کو بچانے کے لیے فوری اقدامات نہ کیے گئے تو جرمنی اپنی عالمی برتری کھو دے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بحران محض معاشی نہیں بلکہ ایک انسانی المیہ بن رہا ہے جہاں محنت کشوں کی قربانیوں کو کارپوریٹ منافع کی بھینٹ چڑھایا جا رہا ہے۔ جرمن معیشت کا یہ زوال پورے یورپ کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp