October 29, 2026

سری لنکا میں خواتین محنت کشوں پر بدترین تشدد کے ہولناک انکشافات

 سری لنکا میں خواتین محنت کشوں پر بدترین تشدد کے ہولناک انکشافات

Sri Lanka flag in a sunny day

کولمبو ( لیبر نیوز فارن ڈیسک ) ع سری لنکا میں گارمنٹ فیکٹریوں اور چائے کے باغات میں کام کرنے والی لاکھوں خواتین محنت کشوں کے خلاف جاری خفیہ تشدد اور جنسی ہراسانی کے لرزہ خیز حقائق بے نقاب ہو گئے ہیں

معاشی بحران کی آڑ میں ان خواتین کو نہ صرف غیر انسانی حالات میں کام کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے بلکہ سپروائزرز اور مالکان کی جانب سے جسمانی و ذہنی تشدد کا نشانہ بنانا معمول بن چکا ہے

گارمنٹ سیکٹر میں کام کرنے والی خواتین کو پیداواری اہداف پورا نہ کرنے پر بدترین گالی گلوچ اور تذلیل کا سامنا ہے جبکہ اسٹیٹ ورکرز کو بنیادی طبی سہولیات اور رہائش سے بھی محروم رکھا گیا ہے

سری لنکا کی  ٹریڈ یونینز اور سماجی تنظیموں نے خبردار کیا ہے کہ اگر حکومت نے ان خواتین کے تحفظ کے لیے فوری قانون سازی نہ کی تو یہ استحصال ایک بڑے انسانی المیے کو جنم دے گا

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp