کپاس کی پکار موبائل ایپ پنجاب اور سندھ کی زرعی مزدور یونینز کا تاریخی انقلاب
یونان میں مزدروں کی عام ہڑتال سے پورا ملک مفلوج ہوگیا

ایتھنز ( لیبر نیوز فارن ڈیسک ) یونان میں حکومت کی جانب سے عالمی مالیاتی اداروں کی کڑی شرائط اور معاشی کٹوتیوں کے خلاف لاکھوں محنت کش سڑکوں پر نکل آئے ہیں جس سے ایتھنز سمیت تمام بڑے شہروں کا پہیہ جام ہو گیا ہے۔ تحقیقات کے مطابق یونینز کی کال پر کی جانے والی اس ملک گیر عام ہڑتال میں ٹرانسپورٹ بحری بیڑے اور سرکاری دفاتر مکمل طور پر بند رہے
مظاہرین نے پارلیمنٹ کے باہر شدید احتجاج کیا۔ مشتعل مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کئی مقامات پر میدانِ جنگ کا سماں رہا جہاں فورسز نے آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کیا۔
لیبر یونین رہنماؤں نے واضح کیا ہے کہ وہ عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والے کسی بھی معاشی پیکج کو تسلیم نہیں کریں گے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یونان کے محنت کش طبقے نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ بین الاقوامی ساہوکاروں کے قرضوں کا بوجھ اپنے کندھوں پر اٹھانے کو تیار نہیں ہیں
