October 31, 2026

ارجنٹائن میں لیبر اصلاحات کے خلاف محنت کشوں کی تاریخی بغاوت

 ارجنٹائن میں لیبر اصلاحات کے خلاف محنت کشوں کی تاریخی بغاوت

بیونس آئرس ( لیبر نیوز ویب ڈیسک)  ارجنٹائن میں صدر مائلئی کی جانب سے نافذ کردہ رجعت پسندانہ لیبر اصلاحات کے خلاف لاکھوں محنت کش سڑکوں پر نکل آئے ہیں جس سے پورے ملک کا پہیہ جام ہو گیا ہے۔

 یو این آئی گلوبل یونین کے مطابق حکومت ان اصلاحات کے ذریعے دہائیوں سے حاصل کردہ مزدور حقوق کو ختم کر کے کارپوریٹ مافیا کو کھلی چھوٹ دینا چاہتی ہے۔ اس کالے قانون کے خلاف ارجنٹائن کی تمام بڑی فیڈریشنز نے متحد ہو کر عام ہڑتال کر دی ہے جس سے بینکنگ ٹرانسپورٹ اور مواصلات کا نظام مفلوج ہو چکا ہے۔

عالمی سطح پر ٹریڈ یونینز نے ارجنٹائن کے محنت کشوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ عوامی حقوق پر شب خون مارنے کی کسی بھی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ہڑتال محض اجرتوں کے لیے نہیں بلکہ جمہوریت اور سماجی تحفظ کے بچاؤ کی جنگ ہے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp