October 29, 2026

کینیڈین لیبر کانگریس کی کیوبا کے محنت کشوں کے خلاف امریکی معاشی دہشت گردی پر تشویش

 کینیڈین لیبر کانگریس کی کیوبا کے محنت کشوں کے خلاف امریکی معاشی دہشت گردی پر تشویش

 

اوٹاوا ( لیبر نیوزفارن  ڈیسک  )  کینیڈین لیبر کانگریس نے کیوبا پر دہائیوں سے مسلط امریکی اقتصادی پابندیوں کو انسانیت سوز جرم قرار دیتے ہوئے عالمی سطح پر احتجاج کا بگل بجا دیا ہے۔

واشنگٹن کی جانب سے عائد کردہ مجرمانہ ناکہ بندی کا مقصد کیوبا کے نظام کو مفلوج کر کے وہاں کے محنت کشوں کو فاقہ کشی پر مجبور کرنا ہے۔ اس سامراجی شکنجے کی وجہ سے کیوبا میں زندگی بچانے والی ادویات اور بنیادی خوراک کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے جس کا براہِ راست شکار عام مزدور طبقہ ہو رہا ہے۔

کینیڈا کی طاقتور ترین ٹریڈ یونین نے اپنی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکی دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے کیوبا کے ساتھ تجارتی اور طبی تعاون میں فوری اضافہ کرے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کیوبا کے عوام نے جس جرات سے اس معاشی دہشت گردی کا مقابلہ کیا ہے وہ دنیا بھر کے حریت پسندوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp