October 31, 2026

ٹریڈ یونین کا کردار

 ٹریڈ یونین کا کردار

تحریر ( قاضی تحسین احمد ہاشمی )کسی بھی ادارے میں ٹریڈ یونینز کا ہونا ایک خوش ائند بات ہے ٹریڈ یونینز کا کسی بھی ادارے میں ایک بہت اہم کردار ہوتا ہے کسی بھی ادارے کے ایک ہی جگہ پر یا ایک ہی ادارے کے مختلف جگہوں اور مختلف مقامات پر ادارے کے لیے خدمات انجام دینے والی افرادی قوت موجود ہوتی ہے کچھ مسائل ادارے کے ملازمین کے مشترک ہوتے ہیں اور بعض دفعہ ہر فرد کا انفرادی مسئلہ بھی ہو سکتا ہے

اب یہ کیسے ممکن ہے ادارے کے مالکان یا سربراہان سب مسائل کو ہر ایک کے پاس جا کر ہر ایک کی مرضی اور منشا کے مطابق حل کر سکے ممکن ہی نہیں تو پھر کیا کیا جائے لہذا ایک ایسے رابطے کی ضرورت پڑی جو اجر اور اجیر کے درمیان رابط پل کا کام کر سکے اور ٹریڈ یونینز کا اصل کام بھی یہی ہے

اج کے دور میں انسانیت نے جہاں بہت زیادہ ترقی کر لی ہے تو ٹریڈ یونینز ازم کیوں پیچھے رہ جاے اس کے لیے حکومتی سطح پر لیبر کی وزارت بنائی گئی پھر مقامی سطح پر لیبر ڈائریکٹ بنائے گئے جو یونین بنانے اور اس کے انتخابات کرانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں

اور کسی بھی ٹریڈ یونین کا کسی بھی ادارے میں منتخب ہونے سی بی اے کا کردار ادا کرنے کے لیے حکومت کی طرف سے اس کو یہ مجاز اختیار دیا جاتا ہے کہ وہ مطلقہ ادارے میں ادارے کی انتظامیہ یا مالکان سے مل کر قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنے مطالبات پیش کرے اور مطالبات مالکان یا سربراہان کی طرف سے منظور ہونے کے لیے وہ اس میں ثالثی کا کردار ادا کرتے ہیں

جو اس بات کی ضمانت ہوتی ہے کہ دونوں اطراف سے قانون کے مطابق طے ہونے والے امور سے کوئی انحراف نہیں کرے گا لہذا ان کے مطالبات کی منظوری دونوں فریقین کو تحفظ فراہم کیا جاتا ہے اور لیبر ڈائریکٹ حکومت اس کی طرف سے اس کی ضمانت مہیا کرتا ہے

رفتہ رفتہ اصل ٹریڈ یونینز سب تو نہیں لیکن کچھ اصل مقاصد کو بھول کر اپنی سیاسی وابستگیاں قوم پرستی اقربا پروری کو بھی بنیاد بنا لیتی ہیں کیونکہ ان کو ادارے میں ہر حال میں جیتنا ہوتا ہے اور اپنے مقاصد حاصل کرنے ہوتے ہیں

انہیں ملازمین سے کوئی واسطہ نہیں ہوتا اور ان گروہوں کو باہر کی قوتوں کی پوری پشت پناہی حاصل ہوتی ہے اور وہ اس پر اپنا سرمایہ بھی لگاتے ہیں جو نہ صرف ادارے کے لیے نقصان دہ ہوتا ہے بلکہ ایسی یونینز کا کردار ملازمین کے مفادات کو نقصان پہنچاتا ہے

تعارف : قاضی تحسین احمد ہاشمی باخبر کالم نگار ہیں، جو لیبر، سماجی، سیاسی اور عوامی مسائل پر گہری نظر رکھتے ہیں، ان کی تحریروں میں حقائق، توازن نمایاں ہوتی ہے، وہ اپنے منفرد اسلوب اور مدلل اندازِ بیان کی وجہ سے قارئین میں خاص پہچان رکھتے ہیں

یہ تو ہو گیا اس طرح کی ٹریڈ یونینز اور دیگر سوچ کی یونین کا فرق اسی طرح اور کئی طرح کی سوچ کی یونینز ہوتی ہیں ان میں ایک اہم ترین یونین ہوتی ہے اسے پاکٹ یونین کہا جاتا ہے یہ ادارے کے مالکان یا سربراہان کی طرف بنائی جاتی ہے اور اسے ادارے کی مکمل پشت پناہی حاصل ہوتی ہے

اس کا بھی ادارے کے ملازمین سے کوئی واسطہ نہیں ہوتا اور یہ صرف اور صرف سربراہان اور مالکان کے لیے کام کرتے ہیں لیکن ان کا دکھاوا اس طرح کا ہوتا ہے کہ جیسے وہ ملازمین کے بہت زیادہ ہمدرد ہیں اور یہ بعض اوقات ملازمین کے چھوٹے موٹے کام فٹا فٹ کروا دیتے ہیں اس طرح ادارہ ان کی راہ کی رکاوٹیں ختم کرنے کی کوشش کرتا ہے

یونین کے اندر ایک اور قسم بھی ہے کسی بھی یونین کے اندر ہی کچھ افراد ایسے بھی ہوتے ہیں جو مخبری کا کام کرتے ہیں اصل میں وہ ادارے کے زر خریدے کارکن یا یونین کے عہدے داران ہوتے ہیں اور وہ ٹریڈ یونینز کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے رہتے ہیں

لہذا مندرجہ بالا تناظر میں ملازمین کو اس بات کا شعور دینے کی بہت زیادہ ضرورت ہے کہ وہ ٹریڈ یونینز کے چناؤ کے وقت ایسی یونین کا انتخاب کریں جس کی سوچ صرف اور صرف اور صرف ملازمین کے تحفظ اور مفادات کا خیال رکھنا ہو کے ساتھ ساتھ ادارے کے تحفظات اور مفادات کا بھی خیال رکھنا ضروری ہو

کیونکہ ادارہ ترقی کرے گا تو اس کے ملازمین بھی ترقی کریں گے اور اگر ملازمین خوشحال اور مطمئن ہوں گے تو ادارہ بھی ترقی کرے گا

اور تمام ٹریڈ یونینز سے یہ درخواست اور اپیل کہ وہ اپنے ذاتی مفادات سیاسی مفادات قوم پرستی اقربا پروری اور دیگر تمام مفادات کو پس پشت ڈال کر صرف اور صرف ملازمین ادارے کے مفادات کا خیال رکھتے ہوئے اپنی ٹریڈ یونینز کو چلائیں

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp