September 3, 2026

پی سی ای ایم کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل اظہارِ یکجہتی

 پی سی ای ایم کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل اظہارِ یکجہتی

کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) پاکستان فیڈریشن آف کیمیکل، انرجی، مائنز اینڈ جنرل ورکرزنے یومِ یکجہتیٔ کشمیر کے موقع پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی ریاستی جبر، فوجی محاصرے اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی ہے

پاکستان فیڈریشن آف کیمیکل نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ محض سرحدی تنازع نہیں بلکہ عالمی انصاف کا امتحان ہے

فیڈریشن نے اقوامِ متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنائے، فوجی محاصرہ ختم کرایا جائے، سیاسی قیدی رہا ہوں اور کشمیری عوام کو حقِ خود ارادیت دیا جائے

فیڈریشن نے عالمی ٹریڈ یونینز اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھی کشمیری عوام کے حق میں آواز بلند کرنے کی اپیل کی ہے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp