وطن دوست مزدور فیڈریشن کا پاور کمپنی کے ورکرز کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ
پاکستان کے مزدور کشمیری محنت کشوں کے ساتھ ہیں، ملی لیبر فیڈریشن
چکوٹھی (سردار سلیم، نمائندہ لیبر نیوز) یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر ملی لیبر فیڈریشن آزاد جموں و کشمیر کے زیرِ اہتمام لائن آف کنٹرول چکوٹھی میں ایک ریلی نکالی گئی، جس میں محنت کشوں، سول سوسائٹی اور مختلف مزدور تنظیموں کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے کشمیری عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے حقِ خودارادیت کے حق میں نعرے لگائے
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ملی لیبر فیڈریشن آزاد جموں و کشمیر کے صدر میاں ظفر اقبال نے کہا کہ پاکستان کے محنت کش اپنے کشمیری محنت کش بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی جدوجہد کو اپنی جدوجہد سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام اور محنت کش آزادی کے حصول تک جدوجہد جاری رکھیں گے
ملی لیبر فیڈریشن کی ریلی کے دوران کشمیر کی آزادی اور افواجِ پاکستان کے حق میں پرجوش نعرے لگائے گئے۔ اس موقع پر سینئر نائب صدر سرور خان اور صدر سردار شاہد اسلم کڑلال بھی شریک رہے
