September 2, 2026

ریلوے مزدوروں کے  حقوق کا تحفظ اولین ترجیح ہے، ملی لیبر فیڈریشن

 ریلوے مزدوروں کے  حقوق کا تحفظ اولین ترجیح ہے، ملی لیبر فیڈریشن

لاہور ( زمان سیف ، نمائندہ لیبر نیوز )  ملی لیبر فیڈریشن کے صدر نے ریلوے لاہور شیڈ میں پاکستان ریلوے ورکرز یونین، ریلوے کلیریکل ایسوسی ایشن اور ریلوے ورکرز یونین نظریاتی و سی بی اے آفس کا دورہ کیا ہے

 اس موقع پر مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے ریلوے ملازمین کی بڑی تعداد نے یونین قیادت کا پُرجوش استقبال کیا۔ راؤنڈ کے دوران ملی لیبر فیڈریشن کے رہنماؤں نے دفاتر کا دورہ کر کے کارکنان سے ملاقاتیں کیں اور ان کے سروس سے متعلق مسائل، ترقیوں، سروس اسٹرکچر اور دیگر مطالبات سنے

 یونین رہنما رانا جبران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے مزدوروں کے جائز مطالبات، پروموشنز اور بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے کسی دباؤ کو قبول نہیں کیا جائے گا

انہوں نے واضح کیا کہ مزدوروں کے مسائل کے حل تک جدوجہد جاری رکھی جائے گی اور یونین قیادت ہر فورم پر کارکنان کی آواز بن کر کھڑی رہے گی۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp