October 30, 2026

لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا صنعتی شعبے کے لیے خصوصی ریلیف کا خیرمقدم

 لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا صنعتی شعبے کے لیے خصوصی ریلیف کا خیرمقدم

لاہور ( مدثرخان ، بیورو چیف ) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریٓ نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے برآمد کنندگان اور صنعتی شعبے کے لیے اعلان کردہ خصوصی ریلیف پیکیج کا خیرمقدم کیا ہے۔ ایل سی سی آئی کے صدر فہیم الرحمٰن سیگل نے کہا ہے کہ موجودہ معاشی حالات میں یہ ریلیف اہم اور بروقت ہے، اگرچہ کاروباری برادری ایک بڑے پیکیج کی توقع کر رہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ پیکیج کے تحت ایکسپورٹ ری فنانس ریٹ میں 300 بیسس پوائنٹس کمی کر کے اسے 7.5 فیصد سے 4.5 فیصد تک لایا گیا ہے، جس سے برآمد کنندگان کو سستی فنانسنگ میسر آئے گی اور ورکنگ کیپیٹل پر دباؤ کم ہوگا۔

ایل سی سی آئی کے مطابق صنعتی بجلی کے ٹیرف میں تقریباً 4 روپے فی یونٹ اور وییلنگ چارجز میں 9 روپے تک کمی سے پیداواری لاگت کم ہوگی اور پاکستانی مصنوعات عالمی منڈی میں زیادہ مسابقتی بن سکیں گی۔

چیمبر نے حکومت سے پالیسی استحکام، ریگولیٹری سادگی اور ایس ایم ای سیکٹر کو مزید سہولت دینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp