کپاس کی پکار موبائل ایپ پنجاب اور سندھ کی زرعی مزدور یونینز کا تاریخی انقلاب
جارجیا کے بڑے کیمیکل پلانٹ کے مزدوروں کا اعلان ہڑتال

تبلِسی ( لیبر نیوز فارن ڈیسک ) جارجیا کے شہر رسٹاوِی میں واقع ملک کے سب سے بڑے کیمیکل پلانٹ رسٹاوِی ایزوٹ کے سینکڑوں ملازمین نے اجرتوں میں اضافے کے مطالبے پر ہڑتال شروع کر دی ہے
ہڑتالی محنت کشوں کا کہنا ہے کہ کمپنی انتظامیہ کی جانب سے پیش کیا گیا 4 فیصد تنخواہ اضافہ موجودہ مہنگائی کے تناسب سے ناکافی ہے
ملازمین نے مطالبہ کیا ہے کہ فیصدی اضافے کے بجائے ہر کارکن کی تنخواہ میں کم از کم 300 لاری کا یکساں اضافہ کیا جائے تاکہ تمام ملازمین کو برابر ریلیف مل سکے۔ کارکنوں کے مطابق کم اجرتیں اور بڑھتی ہوئی مہنگائی ان کی زندگی کو شدید متاثر کر رہی ہیں
رسٹاوِی ایزوٹ جارجیا کی سب سے بڑی کھاد اور کیمیکل بنانے والی صنعت ہے جہاں دو ہزار سے زائد افراد کام کرتے ہیں۔ ہڑتال کے باعث پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ ہے، جبکہ انتظامیہ کی جانب سے تاحال باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا
