آل پاکستان لیبر فیڈریشن کے صدر لالہ سلطان خان کا سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کا دورہ
مزدوروں کے مشترکہ مسائل پر ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا پڑے گا، مرزا مقصود احمد
کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) مزدور محاذِ عمل کے زیرِ اہتمام معروف مزدور رہنما ظہور احمد اعوان مرحوم کی یاد میں ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت مزدور محاذِ عمل کے صدر مرزا مقصود احمد نے کی۔
مرزا مقصود احمد نے صدارتی خطاب کرتے ہوئے ظہور احمد اعوان کی بے لوث جدوجہد اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ مرحوم ایک ایماندار اور نظریاتی رہنما تھے جن کی زندگی محنت کشوں کے حقوق کے لیے وقف رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں تمام ٹریڈ یونینز کو باہمی اختلافات بھلا کر مزدوروں کے مشترکہ مسائل پر ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا پڑے گا
ریفرنس کے شرکاء نے عزم ظاہر کیا کہ ظہور احمد اعوان کے مشن اور صنعتی انصاف کی جدوجہد کو جاری رکھا جائے گا۔ اس موقع پر مزدور محاذِ عمل نے اعلان کیا کہ تمام مزدور تنظیموں کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر متحد کرنے کی جدوجہد کو مزید تیز کیا جائے گا۔
