August 29, 2026

انڈسٹری آل گلوبل یونین کا مزدوروں کی رکنیت بڑھانے کے لیئے 100 روزہ آرگنائزنگ پلان کا اعلان

 انڈسٹری آل گلوبل یونین کا مزدوروں کی رکنیت بڑھانے کے لیئے 100 روزہ آرگنائزنگ پلان کا اعلان

ممبئی ( لیبر نیوز ساوتھ ایشن ڈیسک) بھارت میں انڈسٹری آل گلوبل یونین  کی 31 نمائندہ یونینز نے ملک کے آئی سی ٹی ، الیکٹریکل اور الیکٹرونکس شعبوں میں مزدوروں کی رکنیت بڑھانے اور کنٹریکٹ ورکرز، خواتین اور نوجوانوں کو فعال کرنے کے لیے 100 روزہ خصوصی آرگنائزنگ پلان پر عمل درآمد کا عزم ظاہر کیا ہے۔

ممبئی میں انعقاد پذیر ہونے والی دو روزہ سٹریٹجک ورکشاپ کے اختتام پر جاری مشترکہ اعلامیے کے مطابق تمام شراکت دار یونینز نے اپنے اپنے 100 روزہ اہداف طے کیے ہیں

جن کا مقصد تیزی سے بدلتی ہوئی ٹیکنالوجی اور پیداواری نظام کے تناظر میں مزدوروں کو تنہا ہونے سے بچانا اور سپلائی چینز کے اندر یونین سازی کو پائیدار بنانا ہے۔

ورکشاپ کے دوران شرکا نے کام کی بڑھتی ہوئی شدت، آن لائن نگرانی، نفسیاتی دباؤ اور غیر یقینی ملازمتوں پر تشویش کا اظہار کیا۔ اس موقع پر بین الاقوامی لیبر آرگنائزیشن  کے قوانین اور گلوبل فریم ورک ایگریمنٹس کو مؤثر ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے پر اتفاق کیا گیا

انڈسٹری آل کے نمائندوں کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کی تبدیلی کے اس دور میں باقاعدہ سماجی مکالمہ اور مزدور اتحاد ہی ورکرز کے حقوق کی پائیدار ضمانت بن سکتا ہے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp