وطن دوست مزدور فیڈریشن کا پاور کمپنی کے ورکرز کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ
25ویں آئی ٹی یو سی یوتھ کمیٹی میٹنگ میں نوجوان مزدوروں کے حقوق پر غور
بینکاک ( لیبر نیوز فارن ڈیسک) ایشیا اور بحرالکاہل کے پانچ ذیلی خطوں کے نوجوان نمائندوں کی شرکت کے ساتھ 25ویں آئی ٹی یو سی یوتھ کمیٹی میٹنگ بینکاک میں منعقد ہوئی۔
اجلاس میں شرکاء نے اپنے تجربات کا تبادلہ کیا اور یوتھ آرگنائزنگ، قیادت، جمہوریت، مصنوعی ذہانت اور مستقبل کا روزگار، سماجی تحفظ، ماحولیاتی انصاف اور مزدوروں کے حقوق جیسے اہم موضوعات پر تفصیلی گفتگو کی
تقریب کے انعقاد پر آئی ایل او بینکاک اور عالمی یونین فیڈریشنزانڈسٹری آل، یو این آئی اپرو، پی ایس آئی اور بی ڈبلیو آئی کے تعاون کا شکریہ ادا کیا گیا۔ رہنماؤ ں نے عزم ظاہر کیا کہ ایشیا و بحرالکاہل میں نوجوان محنت کشوں کو بااختیار اور یونینز کو مضبوط بنایا جائے گا۔
