September 3, 2026

آئی ایل او کا ڈیجیٹل دور کی پالیسی سازی میں مزدوروں کو متحرک ہونے پر زور

 آئی ایل او کا ڈیجیٹل دور کی پالیسی سازی میں مزدوروں کو متحرک ہونے پر زور

جوہانسبرگ ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) بین الاقوامی لیبر آرگنائزیشن  کے شعبہ برائے محنت کش سرگرمیاں کے ڈائریکٹر اولیور روپکے نے زور دیا ہے کہ ڈیجیٹل دور اور جدید ٹیکنالوجی کی پالیسی سازی میں مزدوروں اور ان کی تنظیموں کو متحرک اور فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔

جوہانسبرگ میں ایشیا، پیسفک اور افریقہ کی ٹریڈ یونینز کی مشترکہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اولیور روپکے نے کہا کہ پلیٹ فارم ورک، مصنوعی ذہانت  کے ملازمتوں پر اثرات، الگورتھمک مینجمنٹ، ڈیٹا پرائیویسی اور کام کی جگہوں پر نگرانی جیسے درپیش چیلنجز پر محنت کشوں کا موقف شاملِ عمل ہونا ضروری ہے

انہوں نے کہا کہ تکنیکی اور معاشی تبدیلیوں کے اس دور میں ‘سماجی مکالمہ ہی مسائل کے حل کا سب سے موثر اور مستند ذریعہ ہے

آئی ایل او حکام نے گلوبل ساؤتھ کی یونینز کے درمیان تعاون اور آل چائنہ فیڈریشن آف ٹریڈ یونینز کی شراکت داری کو سراہتے ہوئے ٹریڈ یونینز کے اتحاد کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp