ترکیہ میں پولیس کا تشدد، ٹریڈ یونین کے متعدد مزدور رہنما گرفتار
انقرہ ( لیبرنیوز فارن ڈیسک ) ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں پولیس نے کنفیڈریشن آف پبلک ایمپلائز یونینز کے زیرِ اہتمام منعقدہ پرامن مظاہرے پر شدید لاٹھی چارج اور تشدد کرتے ہوئے متعدد سینئر ٹریڈ یونین رہنماؤں کو حراست میں لے لیا ہے
لیبر یونین کے ارکان بڑھتی ہوئی مہنگائی کے تناظر میں معقول اجرت، کام کی بہتر شرائط اور ملازمین کے حقوق کی پامالی کے خلاف پرامن احتجاج کر رہے تھے
مظاہرین جب اپنا احتجاجی مارچ ریکارڈ کرانے لگے تو پولیس اہلکاروں نے ان پر آنسو گیس اور تشدد کا استعمال کیا، جس سے متعدد کارکن شدید زخمی ہو گئے۔
لیبر ٹریڈ یونین قیادت نے حکومت کے اس معاندانہ اور پرتشدد رویے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے تمام گرفتار رہنماؤں کی فوری اور بلا مشروط رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
