October 31, 2026

افریقی لیبر تنظیم کا مزدوروں کے حقوق کے لیے 3 سالہ بڑے منصوبے کا آغاز

 افریقی لیبر تنظیم کا مزدوروں کے حقوق کے لیے 3 سالہ بڑے منصوبے کا آغاز

گھانا ( لیبر نیوز ویب ڈیسک)  افریقی لیبر تنظیم یونی افریقہ نے فن لینڈ کی ٹریڈ یونین یکجہتی تنظیم ساسک کے تعاون سے گھانا اور آئیوری کوسٹ میں نجی شعبے کے کارکنوں کی سودے کاری اور تنظیمی طاقت کو مضبوط بنانے کے لیے ایک نئے 3 سالہ منصوبے کا آغاز کر دیا ہے اس منصوبے میں کامرس، فنانس، آئی ٹی، کال سینٹرز اور پرائیویٹ سیکیورٹی سیکٹرز کی 6 بڑی یونینز شامل ہیں

یونی افریقہ کے ریجنل سیکریٹری کیتھ جیکبز کے مطابق، اس منصوبے کا مقصد کارکناں کو منصفانہ اجرت، کام کے محفوظ حالات اور صنفی مساوات کی فراہمی ہے

منصوبے کے تحت خواتین اور نوجوانوں کو قائدانہ کردار دیے جائیں گے اور گھانا میں سیکیورٹی ورکرز کے لیے نئی یونین قائم کی جائے گی۔ آئیوری کوسٹ میں یونینز کے انتظامی اور مالیاتی نظام کو بہتر بنایا جائے گا تاکہ وہ مزدوروں کے حقوق کا مؤثر تحفظ کر سکیں۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp