July 24, 2026

برکس ٹریڈ یونین فورم میں بھارت کا چار نکاتی ایجنڈا پیش، آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر بحث

 برکس ٹریڈ یونین فورم میں بھارت کا چار نکاتی ایجنڈا پیش، آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر بحث

نئی دہلی ( لیبر نیوز ساوتھ ایشاء ڈیسک) برکس  ٹریڈ یونین فورم کی بھارتی صدارت نے تیزی سے بدلتی ہوئی عالمی اقتصادی صورتحال کے تناظر میں ایک جامع ایجنڈا پیش کیا ہے، جس میں آفاقی سماجی تحفظ، آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذمہ دارانہ استعمال، اور خواتین کے لیے یکساں مواقع فراہم کرنے پر زور دیا گیا ہے

فورم کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق، تکنیکی ترقی روزگار کی منڈیوں پر اثر انداز ہو رہی ہے، لیکن برکس ممالک میں تاحال غیر یقینی روزگار، غیر رسمی شعبے کی بہتات اور صنفی عدم مساوات جیسے بڑے چیلنجز موجود ہیں

بھارت کی جانب سے چار اہم موضوعات بحث کے لیے تجویز کیے گئے ہیں پہلا، تارکینِ وطن مزدوروں کے لیے سرحد پار سماجی تحفظ انٹرنیشنل پورٹیبلٹی دوسرا کام کی جگہوں پر انسان دوست ٹیکنالوجی اور اے آئی کا ذمہ دارانہ نفاذ سمیت ہنرمندی کی کمی کو دور کرنے کے لیے ٹریڈ یونینز کا فعال کردار ہے

جبکہ مستقبل میں خواتین کی افرادی قوت میں شمولیت اور صنفی پالیسیوں کی مضبوطی ہے ٹریڈ یونینز کو ان تبدیلیوں میں مزدوروں کے حقوق کا ضامن قرار دیا گیا ہے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp