July 24, 2026

ہیونڈائی موٹر یونین کا اجرتوں میں اضافے کے لیے ہڑتال کی طرف قدم، پیداوار معطل ہونے کا خدشہ

 ہیونڈائی موٹر یونین کا اجرتوں میں اضافے کے لیے ہڑتال کی طرف قدم، پیداوار معطل ہونے کا خدشہ

سیول( لیبر نیوز فارن ڈیسک )  جنوبی کوریا کی سب سے بڑی کار ساز کمپنی ‘ہیونڈائی موٹر کی لیبر یونین نے تنخواہوں میں اضافے اور دیگر مطالبات کی منظوری کے لیے ہڑتال کی راہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے

یونین نے کمپنی انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات کے تعطل کے بعد احتجاجی لائحہ عمل کی منظوری دے دی ہے، جس سے گاڑیوں کی پیداوار شدید متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے

رپورٹ کے مطابق، لیبر یونین بنیادی ماہانہ تنخواہ میں نمایاں اضافے اور کمپنی کے سالانہ منافع میں سے منصفانہ بونس کی ادائیگی کا مطالبہ کر رہی ہے

یونین رہنماؤں کا کہنا ہے کہ کمپنی کے ریکارڈ منافع کے باوجود محنت کشوں کو ان کا جائز حق نہیں دیا جا رہا۔ دوسری طرف، ہیونڈائی انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ موجودہ عالمی معاشی حالات اور مسابقت کے دور میں ہڑتال سپلائی چین کو متاثر کرے گی اور معیشت کو نقصان پہنچائے گی۔

 اگر فریقین میں معاہدہ نہ ہوا تو یہ کمپنی کی تاریخ کی بڑی ہڑتالوں میں سے ایک ہوگی۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp