July 24, 2026

یورپی یونین کو مزدوروں کے استحصال سے پاک ہونا چاہیے، فن لینڈ کی ٹریڈ یونین کا مطالبہ

 یورپی یونین کو مزدوروں کے استحصال سے پاک ہونا چاہیے، فن لینڈ کی ٹریڈ یونین کا مطالبہ

ہیلسنکی( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) فن لینڈ کی سینٹرل آرگنائزیشن آف فنش ٹریڈ یونینز نے یورپی یونین کے رکن ممالک کے درمیان ملازمین کی آزادانہ نقل و حرکت کو محنت کشوں کے استحصال سے پاک کرنے کے لیے سخت قوانین وضع کرنے کا مطالبہ کیا ہے

یونین کے مطابق موجودہ قوانین کا فائدہ اٹھا کر کئی کمپنیاں تارکینِ وطن اور بیرونی ممالک سے آنے والے مزدوروں کو قلیل اجرتوں، غیر محفوظ حالاتِ کار اور بنیادی لیبر حقوق کی خلاف ورزیوں کا نشانہ بنا رہی ہیں

ایس اے کے نے یورپی یونین کے مقتدر حلقوں پر زور دیا ہے کہ وہ اس سنگین نوعیت کے لیبر استحصال کو روکنے کے لیے رکن ممالک کے درمیان انسپکشن کے نظام کو مؤثر بنائیں اور مجرم کمپنیوں کے خلاف سخت سزائیں مقرر کریں

مزدور رہنماؤں نے واضح کیا کہ ملازمین کی آزادانہ نقل و حرکت کا اصل مقصد محنت کشوں کی فلاح ہونا چاہیے، نہ کہ سستے لیبر کے نام پر ان کا معاشی استحصال کرنا۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp