لیبر سٹی کے الاٹیز بنیادی سہولیات سے محروم، مزدور کرائے کے گھروں میں رہنے پر مجبور

حیدرآباد ( لیبر نیوز ویب ڈیسک )  ٹنڈو محمد خان روڈ پر واقع لیبر سٹی کے 1504 فلیٹس، جو 2009ء میں تیار ہوئے تھے اور جن کے الاٹمنٹ آرڈرز 2022ء میں مزدوروں کو جاری کیے گئے مگر اب تک بنیادی سہولیات سے محروم ہیں

متاثرہ غریب محنت کشوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنے گھروں کے زیورات بیچ کر افسران کو رقوم ادا کی تھیں

مزدوروں کا کہنا ہے کہ بھاری ادائیگیاں کرنے کے باوجود تاحال فلیٹس میں بجلی، پانی اور گیس جیسی بنیادی سہولیات فراہم نہیں کی جا سکیں، اور موجودہ نظام میں کوئی ان کی فریاد سننے والا نہیں ہے،

الاٹمنٹ ملنے کے باوجود غریب محنت کش اب بھی مہنگے کرائے کے گھروں میں رہنے پر مجبور ہیں اور انہوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے