پنجاب بار کونسل کا ماہرِ مزدور قوانین راجہ فیض الحسن کے لیے سندِ تحسین

لاہور ( لیبر نیوز ویب ڈیسک )  پنجاب بار کونسل کی ہیومن رائٹس کمیٹی نے ملک کے معروف ماہرِ مزدور قوانین راجہ فیض الحسن فیض کو محروم و پسماندہ محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے انجام دی جانے والی غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں ‘سندِ تحسین سے نوازا ہے.

راجہ فیض الحسن فیض نے وزارتِ محنت و افرادی قوت میں سنٹرل لیبر ایڈوائزر اور ای او بی آئی  میں ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (قانون) کی حیثیت سے طویل عرصے تک نمایاں خدمات انجام دیں

انہوں نے جنیوا میں عالمی ادارہ محنت  کی تین بین الاقوامی لیبر کانفرنسوں میں پاکستان کی نمائندگی کی اور ملک کی تاریخی لیبر پالیسی 2010 کی تیاری اور چائلڈ لیبر کے خاتمے میں کلیدی کردار ادا کیا

حال ہی میں انہوں نے پنجاب اور سندھ کے جامع لیبر کوڈز مرتب کرنے میں بھی اہم مشاورتی خدمات انجام دیں. پنجاب بار کونسل نے ان کی انھی علمی و قانونی کاوشوں کو مزدور طبقے کے لیے اعلیٰ مثال قرار دیا ہے