وزیر محنت سندھ سعید غنی کی محمد خان ابڑو سے ملاقات، فریضۂ حج کی ادائیگی پر مبارکباد

کراچی( لیبر نیوز ویب ڈیسک )  صوبائی وزیر برائے محنت و افرادی قوت سندھ، سعید غنی نے فریضۂ حج کی سعادت حاصل کرکے وطن واپس آنے والے سندھ سیسی گورننگ باڈی کے رکن اور وزارت محنت سندھ کے کوارڈینیٹر محمد خان ابڑو کو مبارکباد دینے کے لیے ابڑو ہاؤس کراچی کا دورہ کیا۔

ملاقات کے دوران صوبائی وزیر سعید غنی نے محمد خان ابڑو سے گرمجوشی سے تبادلہ خیال کیا اور انہیں حج کی کامیاب ادائیگی پر دلی مبارکباد پیش کی سعید غنی نے اس موقع پر کہا کہ اللہ تعالیٰ محمد خان ابڑو کی تمام عبادات، دعاؤں اور حج کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے اور انہیں اس مقدس سفر کی برکات سے نوازے

محمد خان ابڑو نے ابڑو ہاؤس آمد اور مبارکباد دینے پر صوبائی وزیر سعید غنی کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر دیگر سماجی شخصیات بھی موجود تھیں جنہوں نے ملک و قوم کی خوشحالی کے لیے دعائیں کیں۔