سیسی لانڈھی اسپتال سے تشویشناک حالت میں مزدور کی اہلیہ نجی اسپتال منتقل
کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) سندھ ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن لانڈھی اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ظفر قائم خانی نے ایک انڈسٹریل ورکر شمش الحق کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو تشویشناک طبی حالت کے باعث ہنگامی بنیادوں پر نجی پٹیل اسپتال ریفر کر دیا ہے
مزدور یونین کے ذرائع کے مطابق مریضہ جیسے شدید نوعیت کے طبی مسائل کا شکار تھیں، جس پر انتظامیہ نے دفتری طریقہ کار کے تحت فوری طور پر ایک لاکھ روپے ایمرجنسی فنڈ سے جاری کیے
اسپتال انتظامیہ کی جانب سے اب مزید 5 لاکھ روپے کے علاج کے تخمینے کی فائل منظوری کے لیے سیسی ہیڈ آفس ارسال کی گئی ہے تاکہ علاج کے اخراجات سرکاری بجٹ سے پورے کیے جا سکیں۔ مزدور طبقے اور سماجی حلقوں میں لانڈھی اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ظفر قائم خانی کی مخلصانہ اور فوری تادیبی اقدام کو بڑے پیمانے پر سراہا جا رہا ہے