کراچی پورٹ ٹرسٹ کے ٹیرف میں مجوزہ 5 فیصد اضافہ معطل، کاروباری برادری کو 500 ملین کا ریلیف
کراچی ( لیبرنیوز کامرس ڈیسک) وفاقی وزیر بحری امور جنید انور چوہدری نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کی جانب سے مالی سال 2026-27 کے لیے مجوزہ 5 فیصد ٹیرف اضافے کو فوری طور پر معطل کردیا گیا ہے۔
وزارت بحری امور کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ اس فیصلے سے ملک کے درآمد کنندگان، برآمد کنندگان اور عام عوام کو مجموعی طور پر 500 ملین روپے سے زائد کا براہِ راست معاشی ریلیف ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام تجارتی برادری پر مالی بوجھ کم کرنے اور برآمدات کو فروغ دینے کے حکومتی عزم کا عکاس ہے۔
جنید انور چوہدری نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کے ‘بلیو اکانومی وژن’ کے تحت پورٹ چارجز میں اضافہ روکا گیا ہے تاکہ کاروبار کرنے کی لاگت میں کمی لائی جا سکے۔ اس فیصلے سے پاکستانی برآمدات بین الاقوامی منڈیوں میں مسابقتی رہیں گی اور معیشت کو مثبت سہارا ملے گا۔