آٹھ کروڑ سے زائد محنت کشوں کی ملازمتیں کو شدید خطرات لاحق،عالمی لیبر کانفرنس

برلن ( مہوش ظفر، نمائندہ لیبر نیوز جرمنی) جرمنی کے دارالحکومت برلن میں انڈسٹری آل  کے زیرِ اہتمام عالمی لیبر کانفرنس کا آغاز ہو گیا ہے جس میں مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے مزدوروں پر اثرات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

کانفرنس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ صنعتی روبوٹس کی وجہ سے سنہ 2027ء تک دنیا بھر میں 8 کروڑ 30 لاکھ ملازمتیں ختم ہونے کا خدشہ ہے  سیکٹر ڈائریکٹر الیگزینڈر ایوانو نے تشویش کا اظہار کیا کہ تکنیکی ترقی کے ساتھ لیبر حقوق پامال ہو رہے ہیں،

گزشتہ سال 87 فیصد ممالک میں ہڑتال کے حق کی خلاف ورزی کی گئی۔ کانفرنس میں ٹیسلا جیسی بڑی کمپنیوں میں لیبر یونینز کے نہ ہونے کو بڑا چیلنج قرار دیا گیا۔

ماہرین نے زور دیا کہ ڈیجیٹلائزیشن اور آٹومیشن یکطرفہ نافذ کرنے کے بجائے مذاکرات سے طے کی جائے اور دفتری ملازمین کی سخت ڈیجیٹل نگرانی و نفسیاتی دباؤ کا سدِباب کیا جائے

کانفرنس کا پیغام تھا کہ یونینز طلبہ اور وائٹ کالر ورکرز کو منظم کریں اور ملازمین کو کام کے بعد ڈیجیٹل آلات سے الگ ہونے کا حق فراہم کیا جائے۔